بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اسلام آباد پولیس نے عمران خان کے ساتھ ’ گیم ‘ کر دی، قافلے کو کس طرح الگ کر دیا ؟ ویڈیو سامنے آ گئی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )چیئرمین تحریک انصاف عدالت میں پیش ہونے کیلئے اسلام آباد ٹول پلازہ پہنچ چکے ہیں لیکن پولیس نے قافلے کو ہوشیاری دکھاتے ہوئے دو حصوں میں تقسیم کر دیاہے اور اسلام آباد میں داخلے کیلئے صرف عمران خان کی گاڑی کو اجازت دینے کا کہا جارہاہے ۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ٹول پلازہ پر بھاری بھرکم کنٹینر لگا کر اسے بند کر دیا گیا جبکہ اسلام آباد پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ، جیسے ہی عمران خان اور ان کے ساتھ ساتھ چلنے والی کچھ گاڑیاں ٹول پلازہ کے پاس پہنچی تو پیچھے سے سڑک کو کنٹینر لگا کر بند کر دیا گیا اور باقی تمام قافلہ ٹول پلازہ سے کافی پیچھے پھنس کر رہ گیا ،ٹول پلازے کے قریب پہنچنے والی گاڑیوں کو بھی عمران خان کے ساتھ شہر میں داخلے کی اجازت نہیں دی گئی، صرف عمران خان کی گاڑی کو ہی اسلام آباد میں داخلے کی اجازت دینے کا کہا گیاہے ۔