بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

خواہش ہے ایسا کام کر جاﺅں جسے لوگ مدتوں نہ بھلا سکیں: شبیر جان

لاہور(شوبز ڈیسک) معروف سینئر اداکار شبیر جان نے کہا ہے کہ  کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ  زندگی میں اتنی کامیابیاں ملیں گی ، میرا ایمان ہے کہ انسان چاہے کسی بھی شعبے سے وابستہ ہو دل لگا کر محنت کرے اللہ تعالیٰ اسے اسکی محنت کا پھل دیتے ہیں ۔ خصوصی گفتگو میں شبیر جان کا کہنا تھا کہ میں نے اپنے کیرئیر میں ایسے بے شمار کردار ادا کئے ہیں جو آج بھی لوگوں کے ذہنوں پر نقش ہیں لیکن آج بھی خواہش ہے کہ ایسا کام کر جاﺅں جسے لوگ مدتوں نہ بھلا سکیں۔

اداکار کا مزید کہنا تھا کہ  میں نے ہمیشہ اپنا کام محنت سے کیا ہے اور کوشش کی ہے کہ ہر پراجیکٹ میں کردار کو ایسے ادا کروں کہ اس میں حقیقت کا رنگ بھر جائے ۔