بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عمران خان کے گھر سے 3 کلاشنکوفیں برآمد ہوئیں، لاہور پولیس کا دعویٰ

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور پولیس نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی رہائش گاہ سے 3 کلاشنکوفیں برآمد کرنے کا دعویٰ کر دیا۔

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ پولیس نے زمان پارک سے رائفلز برآمد کرنے کا دعوی کیا ہے، ساتھ یہ بھی کہا گیا کہ ممکنہ طور پر یہ اسلحہ سرکاری ہو سکتا ہے۔

دریں اثنا زمان پارک میں پولیس آپریشن کے بعد کارکنان سے غلیلیں، کینچے اور پتھر برآمد کئے گئے تھے۔ پولیس نے عمران خان کے گھر کی چھت سے گولیاں برسانے کا دعوی بھی کیا تھا۔