بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عمران خان کو سوچے سمجھے منصوبے کے تحت عدالت پیشی سے روکا جارہا ہے،اسد عمر

اسلام آباد(ممتاز نیوز )پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل اسد عمر نے چیئرمین تحریک انصاف کی عدالت میں پیشی کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرنےکی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہاکہ چیئرمین تحریک انصاف عدالت میں پیشی کیلئے لاہور سے اسلام آباد پہنچ چکے ہیں،جان بوجھ کر چیئرمین تحریک انصاف کو عدالت میں پیشی سے روکا جارہا ہے،ہفتہ کواپنے بیان میں اسد عمر نے کہاکہ انتظامیہ چیئرمین تحریک انصاف کی راہ میں کھڑی گئیں بلاجواز رکاوٹیں فوری طور پر ہٹائی جائیں،عمران خان عدالت کے قریب موجود، پولیس رستہ روکے کھڑی ہے،عمران خان کو عدالت جانے کی اجازت دینے کی بجائے پولیس نے شیلنگ شروع کر دی،پولیس کی جانب سے بدترین وحشت کا مظاہرہ کیا جارہا ہے،انہوں نے کہاکہ عمران خان کو سوچے سمجھے منصوبے کے تحت عدالت پیشی سے روکا جارہا ہے،پولیس کے پاس پرتشدد کارروائی کا کوئی جواز نہیں