بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

گیدڑفردِجرم اورگرفتاری کےخوف سےحاضری لگائے بغیر بھاگ گیا،مریم نواز

پاکستان مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزراورنائب صدرمریم نواز نےکہا ہے کہ گیدڑفردِجرم اورگرفتاری کےخوف سےحاضری لگائےبغیرعدالت سےدُم دباکربھاگ گیا۔

 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرسلسلہ وار ٹوئٹس میں انہوں لکھا کہ کہا تھا نا کہ یہ ایک دہشت گرد جماعت ہے جس کے سرغنہ نے قانون اور سزا سے بچنے کے لیے شرپسند اور تربیت یافتہ دہشت گرد اپنے گھر میں رکھے ہوئے ہیں۔زمان پارک میں نظر آنے والے مناظر آج سے پہلے صرف دہشت گردی کے حوالے سے دیکھنے کو ملے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سیاسی رہنماؤں اورسیاسی جماعتوں نے ہمیشہ نہتے جدوجہد کی،قربانیاں دیں۔ پی ٹی آئی کو سیاسی جماعت کہنا یا عمران خان کو سیاسی لیڈرکہنا،کئی دہائیوں پر پھیلی سیاسی کارکنوں کی جدوجہد کی تذلیل ہوگی!
مریم نواز کا کہنا تھا کہ اب پتہ چلا کہ جب سے اس دہشت گرد عمران کو زبردستی سیاست میں گھسیٹا گیا،تب سے ملک فتنہ اورانتشار کا شکار کیوں ہے؟لانے والے بھی اپنے بدترین انجام کو پہنچے، اس کی سیاست بھی رسوائی کے ساتھ اپنے اختتام کی جانب بڑھ رہی ہے۔
انہوں نے کہا ضمانت پارک میں صرف ایک خاتون موجود ہے تو پولیس پر اندر سے گولیاں اور پیٹرول بمب کون برسا رہا ہے؟جھوٹ بولنے سے پہلے سوچتے نہیں؟
مریم نواز نے لکھا کہ سیاست دان بہادر ہوتے ہیں،گرفتاری اوراحتساب سے نہیں ڈرتے۔گرفتاری اور احتساب سے صرف چور،ڈاکو اوردہشت گرد ڈرتے ہیں۔گرفتاری سے زیادہ خوف اپنے مکروہ اعمال کا ہے! یہ سیدھا اعتراف ہے کہ مقدمات سچے ہیں۔
مریم نوازنے لکھا کہ سچ کہوں تو گرفتاری کے اس قدرشدید خوف میں مبتلا شخص پاکستانی قوم نے پہلی مرتبہ دیکھا ہے۔ شرم آتی ہے کہ یہ بزدل کبھی اپنے آپ کو سیاسی رہنما کہتا تھا۔اب تو وہ لبادہ بھی اتر گیا۔