بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اسٹیبلشمنٹ مجھے سے ڈری ہوئی محسوس ہوتی ہے، عمران خان کا دعویٰ

پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے دعویٰ ہوئے کہا ہے کہ اس وقت اسٹیبلشمنٹ مجھے سے ڈری ہوئی محسوس ہوتی ہے اور یہی سب سے بڑا مسئلہ ہے، میری زندگی کو پہلے سے بھی زیادہ خطرات لاحق ہیں۔ اگر گرفتار یا قتل کرنے کی کوشش ہوتی ہے تو ایسی صورت میں ردعمل سے خوفزدہ ہوں۔
سابق وزیراعظم نے برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے ساتھ خصوصی انٹرویو میں کہا کہ اس وقت اسٹیبلشمنٹ مجھے سے ڈری ہوئی محسوس ہوتی ہے اور یہی سب سے بڑا مسئلہ ہے، میری زندگی کو پہلے سے بھی زیادہ خطرات لاحق ہیں۔ اگر گرفتار یا قتل کرنے کی کوشش ہوتی ہے تو ایسی صورت میں ردعمل سے خوفزدہ ہوں، لگتا ہے ایسی صورت میں بہت سخت رعمل آئے گا اور یہ ردعمل پورے پاکستان میں آئے گا۔
عمران خان نے کہا کہ جو لوگ یہ سب کچھ کرنا چاہ رہے ہیں وہ صورتحال سمجھنے سے قاصر ہیں، بدقسمتی سے جو لوگ مجھے قتل یا گرفتار کرنے کا سوچ رہے ہیں وہ یہ نہیں سمجھ پا رہے ہیں پاکستان اس وقت کہاں کھڑا ہے۔
واضح رہے کہ عمران خان اپنی حکومت کے خاتمے کا ذمے دار سابق آرمی چیف کو قرار دیتے ہیں اور اکثر انٹرویو کے دوران کہتے ہیں موجودہ انتظامیہ بھی پالیسیوں پر عمل پیرا ہیں۔ ہمارے 70 سے 75 سالہ تاریخ میں فوج کا کردار رہا ہے لیکن اب اس میں توازن قائم ہونا چاہیے، اب ہمیں توازن قائم کرنا ہو گا کیونکہ یہ پرانا سلسلہ قابل عمل نہیں رہا۔
رائٹرز کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ اگر مجھے گرفتار کیا جاتا ہے تو ایک کمیٹی قائم کردی ہے جو پارٹی کی قیادت کرے گی۔ میرے خلاف 94 مقدمات درج ہیں اور میری جان کو پہلے سے زیادہ خطرات لاحق ہیں۔
عمران خان نے دعویٰ کیا کہ میرے سیاسی حریف اور فوج مجھے اس سال ہونے والے الیکشن میں حصہ لینے سے روکنا چاہتی ہے۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ اب مجھے گرفتار کیے جانے کا کوئی جواز نہیں ہے کیونکہ میں تمام مقدمات میں ضمانت حاصل کر چکا ہوں۔