وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ زمان پارک سے اسلحہ برآمد ہوا اور وہاں مسلح جتھے موجود تھے۔
لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران رانا ثناء اللہ نے کہا کہ زمان پارک میں موجود مسلح جتھوں کی وجہ سے لوگ پریشان ہیں، جیل بھروتحریک والا خود زمان پارک میں چھپا ہوا ہے۔
انھوں نے کہا کہ زمان پارک سے اسلحہ برآمد ہوا، زمان پارک میں مسلح جتھے بھی تھے، مسلح جتھوں میں شامل لوگوں کا ریکارڈ موجود ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ عمران خان نے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا، چیئرمین پی ٹی آئی کو معلوم ہے کہ انھیں کیسز میں سزا ہوگی۔