چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے سیاسی درجہ حرارت میں کمی لانے کے لیے لاہور میں مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سے ملاقات کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق صادق سنجرانی نےسابق وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین، سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی ،(ق )لیگ کے سربراہ چودھری شجاعت حسین، وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اورجہانگیر ترین سے الگ الگ ملاقاتیں کی ہیں۔
ملاقاتوں کے دوران چیئرمین سینیٹ کا کہنا تھا کہ سیاسی تناؤ میں کمی لانے کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کو مل کر بیٹھنا ہوگا، انہوں نے سیاسی رہنماؤ ں سےسیاسی کشیدگی کم کرنے میں کردار ادا کرنے کی درخواست کی ۔
سیاسی درجہ حرارت میں کمی لانے کے لیے چیئرمین سینیٹ متحرک ہوگئے
