دوحا: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی قطر میں جاری لیجنڈز لیگ میں شائقین کرکٹ کی توجہ کا مرکز بن گئے۔
دوحا میں گزشتہ انڈیا مہاراجہ کو ایلیمنیٹر میں 85 رنز سے شکست دینے کے بعد شاہد آفریدی کی کپتانی میں ایشیا الیون کی ٹیم نے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے، ٹورنامنٹ کا فائنل 20 مارچ کو کھیلا جائے گا۔
میچ کے اختتام پر شاہد آفریدی نے ایک بھارتی مداح کو ہندوستانی پرچم پر آٹو گرام دیتے ہوئے دیکھا گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔
شاہد آفریدی کے اقدام کو ٹوئٹر صارفین کی جانب سے خوب پذیرائی مل رہی ہے جبکہ شائقین کرکٹ امید کررہے ہیں سابق کرکٹر کی جانب سے سیاسی کشیدگی کم کرنے کی کوشش ہے۔
𝑩𝑰𝑮 𝑴𝑨𝑵 𝑾𝑰𝑻𝑯 𝑨 𝑩𝑰𝑮 𝑯𝑬𝑨𝑹𝑻 😍
Shahid Afridi gives an autograph to a fan on the Indian flag 🙌#LLC2023 @SAfridiOfficial pic.twitter.com/LonnLwlDAt
— Cricket Pakistan (@cricketpakcompk) March 19, 2023









