حیدرآباد میں سالگرہ کی تقریب میں مقامی فنکارہ کیساتھ ہراسانی کا واقعہ پیش آیا۔ مقامی فنکارہ عینی مستوئی کی جانب سے سوشل میڈیا پر ویڈیو بیان جاری کیا گیا ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ حیدرآباد کی کلاتھ مارکیٹ کے علاقے میں فیملی فنکشن کا بول کر بلایا گیا، تقریب میں موجود خواتین کو بھیج کر اسلحے کے زور پر حراساں کرتے ہوئے زیادتی کی کوشش کی گئی۔فنکارہ کا مزید کہنا تھا کہ اس صورت حال میں رشتے داروں کو فون کیا اور جان بچا کر پروگرام سے نکل کر واپس پہنچی۔ فنکارہ نے حکومت سندھ سے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے حراساں کرنے والے افراد کیخلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
حیدرآباد: سالگرہ کی تقریب میں مقامی فنکارہ کے ساتھ مبینہ طور پر زیادتی کی کوشش









