بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

تالاب میں سانپ نے بگلے کو پکڑ لیا؟ کون جیتا؟ ویڈیو وائرل

شکار کرنا یا شکار ہوجانا یہ جنگل کا قانون ہے اور یہی قانون فطرت ہے کہ بڑا جانور چھوٹے جانور کو اپنا نوالہ بنا لیتا ہے۔ اگر ایسا نہ ہو تو جنگلی حیات کے زندہ رہنے کی کوئی وجہ باقی نہیں رہتی۔

سوشل میڈیا ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جہاں پر قدرت کی نشانیاں اور اس کی مخلوقات کے شب و روز اور ان کی حرکات و سکنات کی ویڈیوز ہم آئے روز دیکھتے رہتے ہیں۔

ایک ایسی ہی ویڈیو اس بار ہم آپ کیلئے لائے ہیں جس میں ایک بگلہ جو شاید مچھلی کے شکار کیلئے تالاب پر آیا اور خود ہی شکاری کے نرغے میں آگیا۔

 

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بگلے کو ایک خطرناک سانپ نے پکڑ لیا، بگلے کا ایک پر سانپ کی پوری گرفت میں تھا باوجود کوشش کے بگلا سانپ کی گرفت سے خود کو آزاد نہیں کرپا رہا تھا۔

اس دوران بگلا اپنی چونچ مار کر سانپ کو زخمی کرتا رہا تاہم کافی دیر کوشش کے بعد وہ خود کو آزاد کرانے میں کامیاب ہوا اور بمشکل تالاب سے باہر نکل آیا۔

ویڈیو کو 2لاکھ 44ہزار سے زائد صارفین نے دیکھا اور کمنٹس سیکشن میں اپنے اپنے انداز میں دلچسپ تبصرے بھی کیے۔