بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ٹوئٹر کی بہترین مفت فیچر کا استعمال اب پیسوں سے ہی ممکن ہو سکے گا

ٹوئٹر کی سبسکرپشن سروس استعمال کرنے والے صارفین ہی اب ٹیکسٹ میسجز (ایس ایم ایس) کو 2 فیکٹر authentication (2 ایف اے) کے لیے استعمال کرسکیں گے۔

کمپنی نے اس تبدیلی کا اعلان فروری میں کیا تھا اور اس کا اطلاق 20 مارچ سے ہو رہا ہے۔

اس موقع پر کمپنی کی جانب سے ایک ٹوئٹ میں بتایا گیا تھا کہ 20 مارچ کے بعد ٹوئٹر بلیو کے صارفین کو ہی یہ سہولت دستیاب ہوگی۔

2 ایف اے بنیادی طور پر اکاؤنٹس کو محفوظ بنانے میں مدد فراہم کرنے والا فیچر ہے۔

ٹوئٹر کے عام صارفین 20 مارچ کے بعد 2 ایف اے کو ایس ایم ایس کے ذریعے استعمال نہیں کر سکیں گے اور جن اکاؤنٹس نے ٹیکسٹ میسج 2 ایف اے فیچر کو ان ایبل کیا ہوا ہے، ان میں یہ سروس ڈس ایبل ہو جائے گی۔

آسان الفاظ میں یہ کمپنی اب 2 ایف اے کو بھی پیسے کمانے کا ذریعہ بنانا چاہتی ہے۔

اس سروس کو مفت استعمال کرنے والے صارفین کو اب 2 ایف اے استعمال کرنے کے لیے تھرڈ پارٹی authentication ایپ کو استعمال کرنا ہوگا۔

اس کے لیے گوگل Authenticator ایک اچھا آپشن ہے۔

اس مقصد کے لیے پہلے آپ کو اپنے فون میں authenticator ایپ کو انسٹال کرنا ہوگا۔

اس کے بعد ٹوئٹر ایپ اوپن کرکے سیٹنگز اینڈ پرائیویسی میں جائیں اور وہاں سکیورٹی اینڈ اکاؤنٹ access پر کلک کرکے سکیورٹی آپشن کا انتخاب کریں۔

وہاں آپ 2 فیکٹر authentication سیٹنگز میں Authentication ایپ کا انتخاب کریں۔

اس کے بعد جو ہدایات سامنے آئیں ان پر عمل کریں، جب یہ عمل مکمل ہو جائے تو آپ اکاؤنٹ پر لاگ ان ہونے کے لیے پاس ورڈ کا انداج کریں گے اور پھر authenticator ایپ میں بننے والے کوڈ کو استعمال کریں گے۔

یہ خیال رہے کہ یہ طریقہ کار ٹوئٹر اکاؤنٹ تک رسائی کے لیے بہت زیادہ محفوظ ہے اور اسی وجہ سے اگر فون گم ہو جائے تو اکاؤنٹ کو واپس حاصل کرنا بہت مشکل ہو سکتا ہے، اس کے لیے بیک اپ کوڈز کا ریکارڈ محفوظ کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔