استنبول (شبانہ ایاز) ترکیہ کے شہر استنبول میں حکمران آق پارٹی کی مقامی نمائندہ خاتون نوری موسلو نے کہاہے کہ حالیہ زلزلے میں پاکستان کے لوگ نے جس طرح ترکیہ کی مدد کو پہنچے وہ قابل تحسین ہے، ترک عوام پاکستان سے بے پناہ محبت کرتے ہیں، وہ یہ ضرب المثل استعمال کرتے ہیں کہ “جب پاکستان کا نام لیا جاتا ہے تو بہتا پانی رک جاتا ہے۔”( یعنی پاکستان کا نام آنے کے بعد سب کچھ بے معنی ہو جاتا ہے ۔
یہاں خصوصی گفتگوکر تے ہوئے نوری موسلونے کہاکہ افغان شہریوں کی مجرمانہ سرگرمیوں کی وجہ سے ترکیہ کے لوگ غیر ملکیوں کا یہاں رہنا سخت نا پسند کرنے لگے ہیں۔حالانکہ ترک لوگ تمام اسلامی ممالک کے لوگوں بشمول پاکستان اور افغانستان پیار کرتے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ صدر طیب اردگان کے حامی عوام پاکستان سے بے حد محبت کرتے ہیں،وہ یہ ضرب المثل استعمال کرتے ہیں کہ “جب پاکستان کا نام لیا جاتا ہے تو بہتا پانی رک جاتا ہے۔”( یعنی پاکستان کا نام آنے کے بعد سب کچھ بے معنی ہو جاتا ہے ۔)ترکیہ کی موجودہ قیادت نے اپنی عوام کو یہ باور کروایا ہے کہ ترکیہ کی جنگ آزادی میں پاکستانیوں نے ان کی دل کھول کر مدد کی تھی یہاں تک کہ خواتین نے اپنے زیورات تک ترکوں پر لٹا دئیے تھے۔نوری موسلو نے اظہار تشکر کے لہجے میں مجھے بتایا کہ ہم پاکستان کے اس قربانی کے جذبے کو آج تک نہیں بھولے ۔انہوں نے کہاکہ پچھلے دنوں آنے والے ترکیہ میں زلزلے کی آفت میں پاکستان کے لوگ جس طرح ترکیہ کی مدد کو پہنچے وہ قابل تحسین ہے،ترکیہ کی پرامن اور خوبصورت سرزمین پر غیر ملکیوں کا سیر و تفریح کیلئے آنا اور پھر یہیں کا ہو کر رہ جانا کوئی اچھنبے کی بات نہیں ہے ۔اسی لئے ترکیہ میں ہر سال لاکھوں کی تعداد میں لوگ آتے ہیں اور رہائش اختیار کرتے ہیں۔










