ایبٹ آباد(ممتازنیوز) صوبہ خیبرپختونخوا کے شہر ایبٹ آباد میں تحصیل ناظم حویلیاں کی گاڑی پر ہونے والی فائرنگ کے باعث 8 افراد جاں بحق ہو گئے۔
پولیس کے مطابق پی ٹی آئی رہنما عاطف منصف سمیت ان کے متعدد گارڈز کو نشانہ بنایا گیا، رہنما پی ٹی آئی اپنے گارڈز سمیت لنگڑہ گاؤں سے واپس حویلیاں آرہے تھے۔
ڈی پی او کے مطابق گاڑی میں 8 افراد سوار تھے جو تمام جاں بحق ہوگئے جبکہ حملے میں گاڑی مکمل طور پر جل گئی۔ ڈی پی او کی جانب سے عاطف منصف کی گاڑی میں موجودگی کی تصدیق کی گئی۔
ڈی پی او نے بتایا کہ گاڑی میں موجود لاشیں مکمل طور پر چل چکی ہیں۔
پولیس اور دیگر متعلقہ ادارے جائے وقوع سے ثبوت و شواہد اکھٹے کر رہی ہے ۔
گاڑی پر راکٹ حملہ و فائرنگ ، تحصیل ناظم حویلیاں سمیت 8 افراد جاں بحق








