بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

افغان باشندوں کی نقل وحرکت پر پابندی لگانے کا فیصلہ

اسلام آباد: حکومت پاکستان نے ملک بھر میں بسنے والے افغان باشندوں کی نقل و حرکت پر پابندی لگانے کا فیصلہ کر لیا،جس کیلئے نئی پالیسی بنا لی گئی ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق افغان پناہ گزین کسی بھی جگہ آزادانہ نقل وحرکت نہیں کرسکیں گے،اور ان کی نقل وحرکت تھانوں میں اندراج سے مشروط ہوگی۔
افغان باشدوں کیلئے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، تمام صوبوں اور ایک شہرسے دوسرے شہرکے لیے انٹری کروانا لازم ہو گا۔
دوسرے صوبے یا شہر میں سفر کی صورت میں افغان باشندوں کو متعلقہ تھانے کو پہلے سےآگاہ کرنا ہوگا،نئے شہر میں جانے کا مقصد اور پتہ سے بھی تھانہ کو آگاہ کرنا ہوگا۔
تمام افغان باشندوں کا ڈیٹا ایک ہی جگہ جمع کیا جائے گا ،سرحد پر انٹری کے نظام کو مؤثر بنایا جائے گا ۔
افغانیوں کو ویزا یا رہائشی اجازت نامہ کی مدت ختم ہونے پر واپس جانا ہو گا۔