بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مریم نواز صوبوں کے درمیان نفرت پیدا نہ کریں، پرویز الٰہی 

لاہور: پاکستان تحریک انصا ف کے صدرو سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ مریم نواز صوبوں کے درمیان نفرت پیدا نہ کریں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ انشاء اللہ 22 مارچ کو پی ٹی آئی کا جلسہ حکومت کے خلاف ریفرنڈم ثابت ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کے گھروں پر غیر قانونی چھاپوں سے دراصل حکمرانوں کی گھبر اہٹ ظاہر ہو رہی ہے۔
چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ خیبرپختون خواہ عوام کو بدنام کرنے پر شرم آنی چاہیئے، مریم نواز صوبوں کے درمیان نفرت پیدا نہ کریں۔