اسلام آباد(ممتازنیوز)وفاقی دارالحکومت میں ایک اور تیندوا مار دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب شاہدرہ کے مقام پر مردہ تیندوا پایا گیا جس کی چاروں ٹانگیں کٹی ہوئیں تھیں،دانت نکال دئیے گئے اور دم بھی کاٹ دی گئی، تیندوے کے جسم کے مختلف حصوں پر گیارہ گولیاں لگی ہوئی تھیں۔واضح رہے کہ صرف پچھلے 12 ماہ میں اسلام آباد کی حدود میں مرنے والا یہ تیسرا تیندوا ہے۔
وفاقی دارالحکومت میں ایک اور تیندوا مار دیا گیا







