اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )قومی اسمبلی میں وزیراعظم/ قائد ایوان کے انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے اور جانچ پڑتال کے اوقات میں تبدیلی کردی گئی ،تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں وزیراعظم/ قائد ایوان کے انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے اور جانچ پڑتال کے اوقات تبدیل کردئیے گئے،
اتوار کوترجمان قومی اسمبلی نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ قائد ایوان کے انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا وقت دوپہر 2 بجے کے بجائے سہ پہر 4 بجے کر دیا گیا ہے جبکہ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال سہ پہر 3 بجے سہ پہر 4:30 بجے کی جائے گی۔









