بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

حسان نیازی کو آج اسلام آباد کی عدالت میں پیش کیا جائے گا

اسلام آباد(ممتاز نیوز )چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے فوکل پرسن اور بھانجے حسان خان نیازی کو آج اسلام آباد کچہری میں پیش کیا جائے گا۔

حسان خان نیازی کو جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ کی عدالت پیش کیا جائے گا، انہیں گزشتہ روز پولیس نے جوڈیشل کمپلیکس کے باہر سے گرفتار کر لیا تھا۔

اسلام آباد پولیس کی جانب سے حسان خان نیازی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جائے گی۔

واضح رہے کہ حسان خان نیازی پر کارسرکار میں مداخلت اور اسلحہ دکھانے کی دفعات کے تحت تھانہ رمنا میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔