بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس، پی ٹی آئی پر پابندی لگانے سے متعلق قرارداد منظورکرائے جانے کاامکان

اسلام آباد(طارق محمود سمیر)پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف پرپابندی لگانے سے متعلق قرارداد منظورکرائے جانے کاامکان ہے۔ذرائع کے مطابق پارلیمنٹ  کے کل(بدھ)ہونے والے اجلاس میں وفاقی وزیر قانون اعظم نذیرتارڑاور
وفاقی وزیرداخلہ پاکستان تحریک انصاف کے پرتشدد سرگرمیوں خاص طور پر زمان پارک اور عمران خان کی اسلام آباد کی عدالت میں پیشی کے موقع پر پولیس پر حملوں اور توڑ پھوڑ کے واقعات اور پارٹی قیادت کے اداروں کے خلاف متنازع بیانات کے حوالے سے ارکان کو تفصیلی بریفنگ دیں گے ۔بعداز اں ان پرتشدد واقعات اور متنازع بیانات کے تناظر میں پی ٹی آئی پر پابندی سے متعلق قرارپیش کی جائے گی جو پارلیمان کے مشترکہ اجلاس میں بحث کے بعد منظورکئے جانے کا امکان ہے۔