بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

دیپیکا پڈوکون کی آسکرز ایوارڈز کی تقریر، ریپ ساؤنڈ ٹریک میں تبدیل

ممبئی(شوبز ڈیسک) بالی ووڈ  کی معروف اداکارہ دیپیکا پڈوکون کی آسکرز ایوارڈز میں کی گئی تقریر کو کینیڈین ڈی جے نے ریپ ساؤنڈ ٹریک میں تبدیل کر دیا۔

بھارتی اداکارہ نے حال ہی میں ہونے والی آسکر ایوارڈز کی تقریب میں شرکت کرکے جیتنے والوں کو ایوارڈز سے نوازا، تاہم تیلگو فلم “آر آر آر” کے مشہور گانے “ناٹو ناٹو” کی جیت پر اداکارہ نے دوران تقریر اس گانے کے لئے “ٹوٹل بینگر” کے الفاظ استعمال کئے۔ ان کی تقریر کو دنیا بھر میں بےحد پسند کیا گیا اور سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، اس کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے کینیڈا سے تعلق رکھنے والے ایک ڈی جے نے اس تقریر کو خوبصورت بیٹ کے ساتھ ملا کر ایک ریمکس ورژن تیار کیا اور انسٹاگرام پر شیئر کردیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by @sickickmusic

سِک کِک کے نام سے مشہور اس ڈی جے نے ریمکس ورژن کو انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ “میں آسکرز دیکھ رہا تھا، اسی دوران دیپیکا پاڈوکون کی متاثرکُن تقریر سنی تو میں اسے موسیقی میں تبدیل کرنے پر مجبور ہوگیا اور اس ساؤنڈ ٹریک کو تخلیق کردیا”۔ سوشل میڈیا صارفین اس ساؤنڈ ٹریک کو بے حد پسند اور اس کے مکمل ورژن کا مطالبہ کر رہے ہیں، اس کی مقبولیت کا یہ عالم ہے کہ چند ہی گھنٹوں میں اس نے دیپیکا پڈوکون کی توجہ حاصل کرنے میں بھی کامیاب ہوگیا۔

بھارتی اداکارہ نے بھی اس گانے کو بےحد پسند کیا اور اسے اپنی سٹوری پر شیئر کرتے ہوئے اسے “ٹوٹل بینگر” قرار دے دیا۔