بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اسلام آباد:بری امام دربار سے دو بچے لاپتہ ، غریب باپ دربد رکی ٹھوکریں کھا کرتلاش میں مصروف

اسلا م آباد(ممتازنیوز) بری امام دربار سے دو ہفتے قبل دو بچے لاپتہ ہوگئے ہیں۔ غریب باپ (پرویز) پچھلے دو ہفتوں سےاپنے بچوں کی تلاش میں در بد ر کی ٹھوکریں کھارہاہے۔ چھوٹے بچے علی شان کی عمر 12 سال جبکہ بڑےبیٹے مزمل کی عمر 16 سال ہے۔علی شان گونگا ہے جبکہ مزمل بولتاہے۔ یہ دونوں بچے بری امام دربار اسلام آباد سے غائب ہوئے ہیں۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتاہے کہ گمشدہ بچوں کا باپ رو رو کر فریاد کررہاہے۔ ویڈیو کے مطابق غریب باپ نے اپنے بچوں کی تلاش کے لئے گھر میں پالی30 ہزارروپے کی بکری 13ہزار میں بھیج دی اور بچوں کی تلاش میں نکل پڑا۔ ہاتھوں میں بچوں کی تصویر یں لیکر راستے میں آئے ہربندے سے اپنے بچوں کے بارے میں پوچھ رہا ہے۔