بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مشہور کورین بینڈ ’K Pop ‘ کے گلوکار کا اپنی اداکارہ دوست سے شادی کا اعلان

جنوبی کوریا کے مشہور بینڈ  ’ کے پاپ ‘ کے گلوکار Se7en نے  اپنی اداکارہ دوست Lee Da-hae سے مئی میں شادی کا اعلان کردیا ۔

 پاپ گلوکار Se7en اور ان کی اداکارہ دوست   نے اپنے سوشل اکاؤنٹ انسٹاگرام پر  اپنے مداحوں کو شادی کے حوالے سے خوشخبری سنائی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق دونوں شخصیات 6 مئی کو رشتہ ازدواج  میں  منسلک ہوجائیں گے۔

 

 

میڈیا رپورٹس کے مطابق گلوکار Se7en اور ان کی اداکارہ دوست Lee Da-hae گزشتہ 8 سالوں سے تعلق میں تھے اور اب انہوں نے اپنی شادی کا باقاعدہ اعلان کردیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ Lee Da-hae نے اپنی شادی کی خبر انسٹاگرام پر شادی کے جوڑے میں ملبوس ایک فوٹو سیریز شیئر کرتے ہوئے دی۔