بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

تعلیم کے فروغ کے لیے جدیدٹیکنالوجی کافروغ انتہائی اہم، اس سال ملک میں ایک لاکھ لیپ ٹاپ طلبا میں تقسیم کیے جائیں گے،وزیراعظم

اسلام آباد(ممتازنیوز )وزیراعظم شہباز شریف نے کہاکہ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے تعلیم کو آگے بڑھانے کیلئے ا چھا قدم لیا گیاہے،اساتذہ کی ٹریننگ کا معیار وہ نہیں ہے جیسا ہونا چاہیے،وزیر تعلیم کو صوبوں کیساتھ مل کر ٹیچر ٹریننگ کا مربوط نظام بنانا چاہئے، اس سال ملک میں ایک لاکھ لیپ ٹاپ طلبا میں تقسیم کیے جائیں گے،منگل کوٹیلی اسکول پاکستان ایپ کے افتتاح کے موقع پرمنعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ تعلیم کے فروغ کے لیے جدیدٹیکنالوجی کافروغ انتہائی اہم ہے۔ووکیشنل ٹریینگ سینٹرز کیلئے پرائیویٹ سیکٹر اور صوبوں کیساتھ ملکر حکمت عملی بنانے کی ضروررت ہے،ووکیشنل ٹریننگ سینٹرز کیلئے پرائیویٹ سیکٹر اور صوبوں کیساتھ ملکر حکمت عملی بنائی جائے،اساتذہ کی تربیت کے معیار کوبہتر بنانا ہوگا،وزیرتعلیم کوصوبوں کے ساتھ مل کر مربوط نظام بنانا چاہئے۔
وزیراعظم نے کہاکہ بلوچستان کے دور دراز علاقوں میں بچوں کو تعلیم کی سہولت میسر نہیں ،بلو چستان میں دانش اسکولز کا پروگرام لائیں گے تاکہ بچوں کو تعلیم میسر آ سکے،دانش اسکول سے غریب طلباکو تعلیم کی مفت سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔