بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

احمد علی بٹ نے غریبوں کیلئے پٹرول کی قیمتوں میں کمی پر حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا

کراچی: پاکستان شوبز کے اداکار احمد علی بٹ نے غریبوں کیلئے پٹرول کی قیمتوں میں کمی پر موجودہ حکومت کوآڑے ہاتھوں لے لیا۔

وزیرِاعظم پاکستان شہباز شریف کی جانب سے گزشتہ دنوں غریب طبقے کو پٹرول کم قیمت پر فراہم کرنے کا اعلان کیا گیا تھا جس پر احمد علی بٹ نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

اداکار اور میزبان احمد علی بٹ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی اسٹوری میں اس خبر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’اور حکومت کی تمام ویگو، مرسیڈیز، لینڈ کروزرز وغیرہ کو ہمیشہ کی طرح پٹرول مفت ملتا رہے گا۔‘

ahmed ali

یاد رہے کہ وزیرِاعظم شہباز شریف نے کم آمدن والوں کے لیے 50 روپے فی لیٹر تک پٹرولیم ریلیف پیکج دینے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت موٹر سائیکل، رکشہ کے علاوہ 800 سی سی سمیت دیگر چھوٹی گاڑیاں استعمال کرنے والے تمام کم آمدن صارفین کو شامل کیا جائے گا۔

وزیرِ پٹرولیم مصنوعات مصدق ملک نے پریس کانفرنس کے دوران کہا تھا کہ امیر اور غریب طبقے کے درمیان پٹرول کی قیمتوں میں 100 روپے تک کا فرق ہوگا۔