بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

غیر ویکسین شدہ افراد کو مسجد حرام اور مسجد نبوی میں نماز ادا کرنے کی اجازت دیدی گئی

مکہ مکرمہ(امیر محمد خان) سعودی وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ کرونا کے حوالے سے غیر ویکسین شدہ افراد کو بھی مسجد حرام اور مسجد نبوی میں نماز ادا کرنے کی اجازت ہے، شرط یہ ہے کہ  وہ خود کرونا کے مریض ہوں نہ ہی کسی متاثرہ شخص کے رابطے میں ہوں۔  ایسے افراد ’’ نُسک‘‘ ایپ کے ذریعے عمرہ کرنے کے لیے پرمٹ بھی حاصل کر سکتے ہیں، سعودی وزارت حج وعمرہ کے مطابق رمضان المبارک  میں اعتکاف کرنے والوں کے استقبال کی تیاری مکمل کرلی گئیں ہیں، دوسری جانب  مسجد الحرام میں اعتکاف کے 2500 مقامات تیار کرلئے گئے ہیں، انتظامیہ حرمین شریفین کاکہناہے کہ  ماہ مبارک کے آپریشنل پلان کے مطابق اس سال اعتکاف میں بیٹھنے کے لیے 2500 مقامات کافی ہوں گے دریں اثنا سربراہ حرمین شریفین انتظامیہ الشیخ ڈاکٹر عبدالرحمٰن السدیس نے کہاہے کہ آخری عشرہ میں مردوں کے لیے شاہ فہد کا توسیعی  تہہ خانہ، مردوں اور عورتوں کے لیے تیسری سعودی توسیع میں پہلی منزل کےپیچھے اور درمیان میں ہال تیار کیے گئے ہیں۔ شیخ السدیس نے کہا کہ : رمضان المبارک کے آخری دس روز اعتکاف بیٹھنے والوں کو باہر نکلنے تک ہر طرح کی سہولیات فراہم کی جائیں گیں رمضان المبارک میں نمازیوں کے لیے مسجد حرام کی چھت پر بھی انتظام کرلیا گیا ہے۔