بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سعودی عرب ، غیر ملکیوں کو بڑی سہولت دیدی گئی

ریاض:غیر ملکی باشندوں کے نومولود بچوں کا آن لائن اندراج اور برتھ سرٹیفکیٹ بنوانا ممکن ہوگیا ، سعودی عرب کی حکومت نے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے غیر ملکیوں کے بچوں کا اندارج کرنے کا طریقہ کار بنا لیا گیا ہے ،
اس بڑی سہولت کے تحت مملکت میں مقیم غیرملکی باشندوں کے لیے اپنے نومولود بچوں کا آن لائن انداراج اور برتھ سرٹیفکیٹ بنوانا ممکن ہوگیا ہے ۔
سعودی میڈیانے اپنی رپورٹ میں لکھا کہ مملکت میں مقیم غیر ملکی اب اپنے بچوں کے برتھ سرٹیفکیٹ آن لائن حاصل کرسکتے ہیں ۔
اس کے علاوہ نومولود کا اندراج بھی ابشر ایپ کے ذریعے گھر بیٹھے ہوسکتا ہے ۔ نئے طریقہ کار کا ایک بڑا فائدہ یہ بھی ہے کہ اگر کسی کا برتھ سرٹیفکیٹ ضائع ہوجائے اور غیر ملکی مملکت سے جا چکا ہو تب بھی اسے اپنے بچوں کے برتھ سرٹیفکیٹ تک بیرون ملک سے بھی رسائی ممکن ہوگی۔
اس حوالے سے سعودی عرب کے سول افیئرڈپارٹمنٹ نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں پہلے غیرملکیوں کے لیے ضروری تھا کہ وہ اپنے بچوں کا اندراج ادارے کے دفتر جاکر کروائیں، جس کے لیے انہیں ہسپتال سے ایک لیٹر حاصل کرنا ہوتا تھا جسے ’تبلیغ ولادۃ‘ (پیدائش کی رپورٹ) کہا جاتا ہے،
یہ رپورٹ محکمے میں جمع ہوتی جس کے بعد نومولود کا عارضی برتھ سرٹیفکیٹ جاری کیا جاتا تھا اور ویکسین کورس مکمل ہونے پر باقاعدہ برتھ سرٹیفکیٹ جاری کیا جاتا تھا۔
بتایا گیا ہے کہ محکمہ احوال مدنیہ نے وزارت صحت کے تعاون سے اب اس میں کئی تبدیلیاں کی ہیں، پہلی تبدیلی یہ ہے کہ بچے کی پیدائش کی رپورٹ ہسپتال اپنی ویب سائٹ پر جاری کرے گا،
اس رپورٹ کی بنیاد پر آن لائن محکمے سے رجوع کرکے برتھ سرٹیفکیٹ حاصل کیا جا سکتا ہے