بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عمران خان نےعام انتخابات کے لئے آل پارٹیز کانفرنس کی تجویز کی حمایت کردی

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے ملک میں عام انتخابات کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کے مشترکہ لائحہ عمل کے لئے آل پارٹیز کانفرنس کے انعقاد کی تجویز کی حمایت کردی ہے۔
پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عام انتخابات پربات چیت ہونی چاہئے، انھوں نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ سینئرصحافیوں نے عمران خان سے ملاقات کی ہے، جس میں میڈیا سینئر نمائندگان نے عام انتخابات پر آل پارٹیزکانفرنس کی تجویزدی۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے صحافیوں کی تجویز کی حمایت کی ہے۔
تحریک انصاف کے رہنما پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ حکومت الیکشن سے کیوں بھاگ رہی ہے، الیکشن سے ملک میں امن واستحکام آئےگا۔
گزشتہ دنوں کی کشیدہ صورتحال پر بات کرتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ حملہ ہم نے نہیں کیا، ہم پر حملے ہورہے ہیں۔
پرویزخٹک نے سوال اٹھایا کہ کیا یہ ملک میں افراتفری چاہتے ہیں، ملکی صورتحال تباہی کی طرف جارہی ہے، ہماری حکومت میں انہوں نے جلوس اور ریلیاں نکالیں، ہم نے کسی کو احتجاج اورلانگ مارچ سے نہیں روکا، ان سے حکومت نہیں چلائی جارہی۔