بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاندنظر نہیں آیا، پہلا روزہ جمعرات کو ہو گا

 

ریاض(ممتازنیوز) سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاندنظر نہیں آیا، پہلا روزہ 23 مارچ بروز جمعرات کو ہو گا۔
دوسری جانب سعودی عرب میں شاہ سلمان کی جانب سے کابینہ اجلاس کے دوران اُمت مسلمہ کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے اور امید ظاہر کی گئی ہے کہ پوری دنیا میں امت مسلمہ کے لیے رواں سال کا مقدس مہینہ امید اور امن کا باعث بنے گا۔
شاہ سلمان کی طرف سے حرمین شریفین کے زائرین کی خدمت کرنے والے حکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ اعلیٰ ترین کارکردگی اور عمدگی کے ساتھ کام جاری رکھیں تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ زائرین اپنی عبادات آرام اور سکون کے ساتھ ادا کریں۔