بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

افغان ہمسائیہ ممالک کے وزرائے خارجہ اجلاس اگلے ماہ ہوگا، بلاول شرکت کریں گے

اسلام آباد: پاکستان کے وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری ازبکستان میں ہونے والے افغان ہمسائیہ ممالک کے وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔

افغان ہمسائیہ ممالک کے وزرائے خارجہ کا اجلاس 13 اپریل کو ازبکستان کے شہر تاشقند میں ہوگا۔ وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری شرکت کریں گے۔

اہم اجلاس میں افغانستان میں دہشت گردی کے خطرات سے نمٹنے کیلئے اقدامات پرغور کیا جائے گا۔

خطے کی مجموعی سیکیورٹی کے حوالے سے اہم اجلاس میں پاکستانی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سمیت میزبان ازبکستان ، روس، چین، ایران ، تاجکستان اور ترکمانستان کے وزرائے خارجہ شریک ہوں گے۔

دوسری طرف نجی ٹی وی کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا سعودی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے، دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کے مزید فروغ پرمشاورت کی اور ایران میں تعلقات کی بحالی پر تفصیلی بات چیت بھی کی گئی۔
پاکستانی وزیر خارجہ کا ایرانی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ بھی ہوا۔ جس میں دونوں رہنماؤں میں دوطرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔