بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پنجاب ،کے پی انتخابات:کیا سپریم کورٹ اور الیکشن کمیشن کافیصلہ حرف آخرہے؟ راناثناللہ

اسلام آباد(ممتازنیوز)وفاقی وزیرداخلہ راناثنااللہ نے کہاہے کہ چھوٹے صوبوں نے الگ الگ انتخات کرانے پر تحفظاٹ کا اظہارکیاہے اور ان تحفظات پر پارلیمان میں بات ضروری ہوگئی،کیا سپریم کورٹ اور الیکشن کمیشن کافیصلہ حرف آخرہے؟ عمران خان نے گرفتارہونا ہی ہے،بکرے کی ماں کب تک خیرمنائے گی۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرداخلہ نے کہاکہ گزشتہ روز چھوٹے صوبوں کی جماعتوں نے الگ الگ انتخابات پرتحفظات کا اظہارکیاہے، چھوٹے صوبوں کا موقف ہے کہ الگ الگ انتخابات کرانے سے عام انتخابات بے معنی ہوجائیں گے،چھوٹے صوبوں کے تحفظات پر پارلیمان میں بات ضروری ہوگئی ہے،کل پارلیمان کے اجلاس میں الیکشن کرانے کامعاملہ ضرورزیربحث آئے گا،کیا سپریم کورٹ اور الیکشن کمیشن کافیصلہ حرف آخرہے؟۔انہوں نے کہاکہ محمد خان بھٹی نے جو بات کی،ایک ایک لفظ سچ ہے،لاہور ہائیکورٹ اور لاہوربار کا ہرفردجانتا ہے کہ محمدخان بھٹی کی بات درست ہے،اس کے بیان کی تحقیقات سوموٹونوٹس سے بھی ہوسکتی ہے،تحقیقات نہ کرانی ہوں تو کوئی پوچھ بھی نہیں سکتا۔انہوں نے کہاکہ پہلے بھی عمران خان سے بات کی کوشش کی تو آگے سے گالیاں شروع ہوگئیں،تاہم اگر سابق وزیراعظم نے سنجیدگی دکھائی تو مذاکرات پر لیگی قیادت غورکرے گی۔انہوں نے کہاکہ یہ پولیس اسٹیٹ نہیں یہاں پر تو پولیس کو مارا جارہا ہے،عمران خان نے گھر پر لوگوں کو جمع کررکھاہے تاکہ لاشیں گریں ،انہیں گرفتارہونا ہی ہے،بکرے کی ماں کب تک خیرمنائے گی۔