بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

  مالدیپ، لیبیا، یوگنڈا، ایران کے تعلیمی ماہرین کاکامسیٹس یونیورسٹی کادورہ، دو طرفہ تعاون و ایکسچینج پروگرام میں دلچسپی کا اظہار

اسلام آباد(ممتازنیوز) کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد نے مالدیپ، لیبیا، یوگنڈا اور ایران سے آئے ماہرین تعلیم کی میزبانی کی۔ ان معززین نے 5ویں وائس چانسلرز فورم کے موقع پر میزبان کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد کا دورہ کیا۔ اسلامی ممالک کی یونیورسٹیز اور اعلیٰ تعلیمی اداروں پر مبنی پانچواں وائس چانسلر فورم 19تا20مارچ2023کو اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ وائس چانسلر فورم میں 200سے زائد وائس چانسلرز بشمول او آئی سی کے 20مختلف ممالک سے 40وائس چانسلرز نے شرکت کی۔ پروفیسر ڈاکٹر محمدتبسم افضل، ریکٹر کامسیٹس یونیورسٹی، اسلام آباد نے دیگر اعلیٰ عہدیداران کے ہمراہ کیمپس میں منعقدہ ایک استقبالیہ میں مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔ مالدیپ کے اعلیٰ تعلیم کے وزیر نے کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد کی کامیابیوں کو سراہا اور یونیورسٹی خصوصاََ فکیلٹیز آف سائنسز اور ہیلتھ سائنسز کے ساتھ دو طرفہ تعاون اور ایکسچینج پروگرام میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ بعد ازاں، مالدیپ، لیبیا، یوگنڈا اور ایرانی شرکاء نے کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد کے ساتھ تعاون کو بڑھانے پر خیالات کا تبادلہ کیا۔دورہ کرنے والے مندوبین میں مالدیپ کے اعلیٰ تعلیم کے وزیر ڈاکٹر ابراہیم حسن، اسلام آباد میں مالدیپ کی ہائی کمشنر فرزانہ ظاہر، ڈائریکٹر جنرل مالدیپ کوالیفیکیشن اتھارٹی مریم فزانہ راشد، صدرغریان یونیورسٹی لیبیا پروفیسر ڈاکٹر محمد ابراہیم ایم گھوما، لیبیا کے اکیڈمک افئیرز لیبئین اکیڈمی برائے پوسٹ گریجویٹ سٹڈیز وزارت اعلیٰ تعلیم و سائنسی تحقیق پروفیسر ڈاکٹر ابراہیم این جلیٹا، ریکٹراسلامی یونیورسٹی یوگنڈا پروفیسر اسماعیل سمبوا گیاگینڈا، ڈپٹی وائس چانسلرکمپالا یونیورسٹی یوگنڈا ڈاکٹر وردہ ایم رجب گیاگنڈا، ڈائریکٹر جنرل برائے بین الاقوامی امور یونیورسٹی آف ریلیجنز اینڈ ڈینومینیشنز ایران پروفیسر حامد شاہ رفاتی، ڈائریکٹر، یونیورسٹی آف ریلیجنز اینڈ ڈینومینیشنز، ایران پروفیسر ابراہیم امینی اور منیجر بین الاقوامی ادارہ برائے ثقافت و تہذیب، ایران پروفیسر سید مصطفی دریاباری شامل تھے۔ بعد ازاں پروفیسر سجاد اے مدنی نے کامسیٹس کے بارے میں تفصیلی پریزنٹیشن دی اور یونیورسٹی کے سنگ میل اور کامیابیوں پر روشنی ڈالی۔ اس موقع پر موجود کامسیٹس کے عہدیداران میں پروفیسر ڈاکٹر ساجد قمر، ڈین، فیکلٹی آف سائنسز، پروفیسر ڈاکٹر شہزاد اے ملک، ڈین، فیکلٹی آف انجینئرنگ، پروفیسر ڈاکٹر ثاقب گلزار، ڈین، فیکلٹی آف بزنس ایڈمنسٹریشن، پروفیسر ڈاکٹر ثاقب گلزارڈاکٹر سجاد اے مدنی، رجسٹرار، ڈاکٹر طاہر نعیم، ڈائریکٹر (پی، ڈی اور ایچ آر ڈی)، پروفیسر ڈاکٹر شمس القمر، انچارج او آر آئی سی/ اکیڈمکس اورجناب علی تواب بلوچ، ہیڈ انٹرنیشنل آفس شامل تھے۔