بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

الیکشن کمیشن کو نگران حکومت کو تبادلوں کا کھلا اختیار نہیں دینا چاہئے،سپریم کورٹ، سی سی پی او غلام محمود ڈوگر کے تبادلے کیخلاف اپیل خارج

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سپریم کورٹ نے سی سی پی او غلام محمود ڈوگر کے تبادلے کیخلاف اپیل خارج کردی ،چیف جسٹس سپریم کورٹ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ تمام سیاسی جماعتوں کو الیکشن میں برابری کا موقع ملنا چاہئے،الیکشن کمیشن کو نگران حکومت کو تبادلوں کا کھلا اختیار نہیں دینا چاہئے،نگران حکومت سے الیکشن کمیشن کو ایسے تبادلے سے متعلق پوچھنا چاہئے۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق سپریم کورٹ میں سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کیس کی سماعت ہوئی،چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں بنچ نے سماعت کی، جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہاکہ الیکشن کمیشن ٹرانسفر، پوسٹنگ کااختیار کب استعمال کرتا ہے، چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ صاف شفاف الیکشن یقینی بنانے کیلئے تبادلوں کااختیار کمیشن استعمال کرتا ہے،ثابت ہو گیا نگران حکومت تبادلے الیکشن کمیشن کی اجازت سے کرتی ہے، الیکشن کمیشن کا اختیار بڑا وسیع ہے ، تمام سیاسی جماعتوں کو الیکشن میں برابری کا موقع ملنا چاہئے،الیکشن کمیشن کو نگران حکومت کو تبادلوں کا کھلا اختیار نہیں دینا چاہئے،نگران حکومت سے الیکشن کمیشن کو ایسے تبادلے سے متعلق پوچھنا چاہئے، سپریم کورٹ نے غلام محمود ڈوگر کے تبادلے کیخلاف اپیل خارج کردی ، عدالت نے تبادلے کیخلاف اپیل واپس لینے کی بنیاد پر خارج کی ۔