بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ملک افضل پر پوری رات پولیس کی تشدد ، اسد عمرکیخلاف بیان دینے پر مجبور کرنے کی کوشش، پی ٹی آئی کا دعویٰ

اسلام آباد(ممتازنیوز) پی ٹی آئی نے دعویٰ نے کیاہے کہ ملک افضل پر تھانہ گولڑہ شریف میںپوری رات تشددہوئی ہےاور انہیں سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی اسد عمر کے خلاف بیان دلوانے پرمجبور کرنے کی کوشش کی گئی لیکن ملک افضل نے صاف انکار کیا ہے۔ واضح رہے کہ رہنما پی ٹی آئی ملک افضل محمود اعوان کے ساتھ 8 افراد گرفتار ہوگئے تھے۔ملک افضال نے کہاہے کہ پی ٹی آئی کے ساتھ ہوں اور وفا دار ورکر ہوں ۔ملک افضل کو ابھی تھانہ بارہ کہو شفٹ کردیا۔