ملتان ( کامرس رپورٹر )ملتان چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹری کے صدر شیخ فیصل سعید نے رمضان المبارک کے آغاز پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ مسلمان جہاں کہیں بھی ہوں، ایک دوسرے کے لئے رحمت و شفقت کا پیکر بن جائیں۔ دوسروں کی ضرورتوں کا بھی اس طرح احساس کریں جس طرح اپنی ضرورتوں کو محسوس کرتے ہیں۔ عین ممکن ہے کہ ہمارے پڑوس میں کوئی خالی پیٹ پانی کے گھونٹ سے روزہ رکھ رہا ہو اور شام کو افطاری کے وقت کھانے کے لئے کسی کے ہاتھوں کی طرف دیکھ رہا ہو لہٰذا رمضان المبارک ہمیں اپنے نادار، مفلس، فاقہ کش، تنگ دست مسلمان بھائی جن کے پاس اتنی طاقت نہیں کہ وہ لباس و طعام خرید کر اپنا اور اپنے بچوں کا تن ڈھانپ سکیں اور ان کا پیٹ پال سکیں، ان کی ضرورتوں کا خیال رکھنے کی تعلیم دیتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ماہ مقدس میں ہمیں بے شمار معاشرتی برائیوں سے بھی رکنے اور روکنے کی ضرورت ہے، تبھی ہم رحمت الہٰی کے مستحق ہوں گے ۔
ماہ رمضان میں مسلمان دوسرے کے لئے رحمت و شفقت کا پیکر بن جائیں، شیخ فیصل سعید








