وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ کسی سیاسی جماعت پر پابندی لگانا بہتر عمل نہیں ہے۔
قومی اسمبلی کی راہداری میں چلتے ہوئے میڈیا کی جانب سے ان سے سوال پوچھا گیا کہ کیا عمران خان پر یا تحریک انصاف پر پابندی لگائی جا رہی ہے تو ان کا کہنا تھا کہ ’کسی سیاسی جماعت پر پابندی لگانے کا جو معاملہ ہے یہ کوئی اتنا بہتر عمل نہیں ہے۔‘
قومی اسمبلی کا مشترکہ اجلاس 27 مارچ تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔
کسی سیاسی جماعت پر پابندی لگانا بہتر عمل نہیں ہے: رانا ثنا اللہ








