اسلام آباد(ممتازنیوز) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہاہے کہ عمران خان ڈرامے کررہے ہیں، یہ خود چار، پانچ پولیس والوں کو مروائیں گے، تاکہ ملک میں افراتفری ہو اور ان کے عزائم پورے ہوں۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان ان لوگوں کا بندہ ہے جو پاکستان میں تباہی چاہتے ہیں، اسی لیے باہر سے ان کے حق میں بیان آ رہے ہیں۔
وزیر دفاع نے امریکی سفارت کار زلمے خلیل زاد کے بیان پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین اور کشمیر میں اتنا ظلم ہورہا ہے۔ زلمے خلیل زاد جیسے لوگوں کا ضمیر ان کے لیے کیوں نہیں جاگتا، ان کا ضمیر عمران خان کے لیے ہی کیوں جاگتا ہے؟
انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت کا نعرہ فراڈ تھا، عمران خان خود انہی کا بندہ ہے۔
انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر جموں وکشمیر کے نقشے میں ہے اسے الگ نہیں کیاجاسکتا،کشمیریوں سے استصواب رائے کا 75 سال سے وعدہ ہے۔ایک سوال پرانہوں نے کہاکہ کسی کوآڈیوویڈیوپراعتراض ہے تو فرانزک کرائے
عمران خان ڈرامے کررہے ہیں، یہ خود چار پانچ پولیس والوں کو مروائیں گے، خواجہ آصف








