بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کوٹری کے قریب ریلوے لائن پر دھماکہ

کوٹری (مانیٹرنگ ڈیسک) کوٹری کے نواح میں بولہاری سٹیشن کے قریب تخریب کاروں نے دھماکہ خیز مواد نصب کر کے ریلوے لائن کو اڑانے کی کوشش کی تاہم سلیپر کو نقصان پہنچا۔

نجی ٹی وی کے مطابق دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی، اطلاع ملتے ہی رینجرز، پولیس اور ریلوے حکام موقع پر پہنچ گئے۔ بم ڈسپوزل عملے کو بھی طلب کر لیا گیا جس کے مطابق دھماکہ کریکر کے ذریعے کیا گیا جس سے ریلوے ٹریک کے سلیپرز متاثر ہوئے۔