بہاولپور (وحید احمد)ڈائریکٹر بہاول پور میوزیم محمد زبیر ربانی نے یوم پاکستان کے موقع پر میوزیم کے زیر اہتمام تحریک پاکستان گیلری میں یوم پاکستان سے متعلق تصویری و کتب نمائش کا معائنہ کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ یوم پاکستان تحریک حریت کی تاریخ کا ایک روشن باب ہے۔ یہ سنہرا باب اکابرین مسلم کی انتھک کاوشوں سے عبارت ہے۔ یوم پاکستان ہماری طویل ترین تاریخ میں سنگ میل کی حثیت رکھتا ہے جس نے مسلمانان ہند کو ایک سمت عطا کی۔ اس قرارداد نے آزادی کے پروانوں میں وہ عزم و ولولہ بیدار کیا جو قیام پاکستان پر منتہج ہوا۔ محمد زبیر ربانی نے کہا کہ آج ہم 83واں یوم پاکستان کو 1940والے جذبہ اور اس عزم کے ساتھ منا رہے ہیں کہ ناموس وطن کے لیے ہمیشہ سینہ سپر رہیں گے۔
یوم پاکستان تحریک حریت کی تاریخ کا ایک روشن باب ہے،ڈائریکٹر بہاول پور میوزیم محمد زبیر ربانی








