بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

 تازہ ترین

نئے قائد ایوان کا انتخاب،شہباز شریف اور شاہ محمود کے کاغذات نامزدگی منظور

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) قومی اسمبلی میں نئے قائد ایوان کے انتخاب کے لئے شہباز شریف اور شاہ محمود قریشی کے کاغذات نامزدگی منظور ہو گئے، شہباز شریف پر بابر اعوان کے اعتراضات مسترد کر دیئے گئے۔تفصیلات کے مطابق تحریک عدم اعتماد کے ذریعے عمران خان کے عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد وزارت عظمیٰ کے منصب کے لیے متحدہ اپوزیشن اور پی ٹی آئی کی جانب سے نامزد امیدواروں کے کاغذات منظور کر لیے گئے ہیں۔ ن لیگ نے شاہ محمود قریشی کے کاغذات نامزدگی پر کوئی اعتراض نہیں اٹھایا، تاہم شاہ محمود کے وکیل بابر اعوان نے شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض اٹھایا اور کہا شہباز شریف کرپشن مقدمات میں نامزد ہیں، اس لیے وہ وزارت عظمیٰ کے اہل نہیں۔ تاہم تحریک انصاف کی جانب سے لگائے گئے تمام اعتراضات مسترد کر دیے گئے، اسپیکر چیمبر میں شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض اٹھانے کے دوران تلخ کلامی بھی ہوئی، تلخ کلامی لیگی رہنما احسن اقبال کی بابر اعوان اور شاہ محمود قریشی کے ساتھ ہوئی۔شاہ محمود کے وکیل بابر اعوان نے اعتراضات پیش کرتے ہوئے کہا تھا کہ شہباز شریف کرپشن مقدمات میں ضمانت پر رہا ہیں، ان کی نامزدگی پر اعتراض 100 فی صد درست اور قانونی ہے۔

تازہ ترین
خواتین کی شمولیت کے بغیر کوئی قوم ترقی نہیں کر سکتی: صدر، وزیراعظم
بیڈ ویٹ، 10 سالہ گھریلو ملازم پر بدترین تشدد، مالک گرفتار
باجوڑ، خفیہ اطلاعات پر آپریشن، بھارتی حمایت یافتہ 13دہشتگرد ہلاک
لیاری گینگ وار کے 2 ملزمان سے 11 کروڑ کی منشیات برآمد
خواتین کارکنان کو چن چن کر ٹارگٹ کیا جا رہا ہے، سلمان اکرم راجہ
اسلام آباد: دفعہ 144، عورت مارچ کی 11 خواتین، 3 مرد گرفتار
پیٹرول مہنگا، سہیل آفریدی کابائیک رائڈرز کیلئے 2200 روپے امداد کا اعلان
فتنہ الخوارج یہاں کلاشنکوف و دہشتگردی لیکر آئے، خالد مقبول حیدرآباد(نیوزڈیسک)ایم کیو ایم پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ جن لوگوں نے سیاست کو مقصد سمجھ لیا ہے یہ انکی رخصت کا وقت ہے۔ حیدر آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ہمیں اپنے اندر اتحاد رکھ کر ہر پڑوسی رشتہ دار کا خیال رکھنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مشرقی سرحدوں کے ساتھ مغربی سرحدیں بھی حالت جنگ میں ہیں، جن کی مہمان نوازی 40 سال کی وہ یہاں کلاشنکوف اور دہشتگردی لے کر آئے۔ خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ جب انہیں حکومت ملی تو وہ دہشت گردوں کے ساتھ مل گئے، ایم کیو ایم نے ہمیشہ ایسے دہشت گردوں کی سرکوبی کی بات کی ہے۔