بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

سرگودھا، فیصل آباد سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے، لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق پنجاب کے مختلف شہروں میں 41 بج کر 38 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، جن کی شدت 4.4 تھی۔
پاکستان سیسمک سینٹر کے مطابق زلزلے کا مرکز شمال مغربی سرگودھا میں تھا جبکہ اس کی گہرائی 30 کلو ریکارڈ کی گئی ہے۔
سرگردھا کے علاوہ فیصل آباد، میانوالی، حافظ آباد، پنڈی بھٹیاں اور دیگر علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔