بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

نائیجرمیں پاکستانی سفارتخانے کے زیراہتمام یوم پاکستان پر تقریب ،سفیر احمد علی سروئے نے قومی پرچم لہرایا

 نیامے(ممتازنیوز)نائیجرمیں پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے پاکستان ہاوس نیامے میں یوم پاکستان کی مناسبت سے پرچم کشائی کی تقریب منعقد کی گئی ۔نائیجرکے وزیرروزگار ابراہیم بوکاری اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔ تقریب میں نائیجرکے مختلف حصوں میں مقیم پاکستانی برادری کے ارکان نے بڑی تعدادمیں شرکت کی ۔ تقریب کاآغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا، نیامے میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر احمد علی سروئے نے قومی پرچم لہرایا۔بعدازاں انہوں نے تقریب کے شرکا کو صدر اور وزیراعظم پاکستان کے پیغام پڑھ کر سنائے ۔انہوں نے یوم پاکستان کی اہمیت اور تحریک پاکستان کے نمایاں پہلووں کو بھی اجاگر کیا۔انہوں نے بانیان پاکستان کو ان کی انتھک کاوشوں پر خراج عقیدت پیش کیا ۔پاکستانی سفیر نے جموں وکشمیرتنازع کی تاریخی جہتوں کا بھی ذکرکیااور کشمیری عوام کی جدوجہدآزادی کو سراہا۔انہوں نے مقبوضہ علاقے میں بھارت کی طرف سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو بھی بے نقاب کیا۔