پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سوشل میڈیا انچارچ اظہر مشوانی کو گرفتار کرلیا۔
ایک ٹویٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے پارٹی کے سوشل میڈیا انچارج کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بس بہت ہوگیا، پنجاب اور اسلام آباد پولیس قوانین توڑ کر پی ٹی آئی کو نشانہ بنا رہی ہے۔
عمران خان نے کہا کہ ابھی تک اظہر مشوانی کا کوئی پتا نہیں چل سکا، 18 مارچ کو شبلی فراز اور عمر سلطان کو بھی پولیس نے زدو کوب کیا۔
despite both having permission to be inside Judicial Complex. Hassaan Niazi was abducted immed after getting bail & later charged with sham FIRs to keep him lcoked up. I am sending pictures of IGs Punjab & ICT & of all officers indulging in this criminal behaviour to int HR orgs
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) March 23, 2023
اس ضمن میں رہنما پی ٹی آئی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ آئی جی پنجاب کی دھمکی آمیز گفتگو کے بعد اظہر مشوانی کو گھر کے باہر سے اغوا کیا گیا۔
فواد چوہدری نے اظہر مشوانی کو فوری طور پر عدالت پیش کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ آئی جی پنجاب پر اگر ظل شاہ کے قتل کی تنقید بھی نہ ہوں تو وہ احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں۔
اظہرمشوانی کی اہلیہ ماہ نوراظہارنے کہا کہ میرے شوہراظہرمشوانی 3 بجے کے قریب گھر سے لاپتا ہوئے، اظہر3 بجے کے قریب زمان پارک کے لئے روانہ ہوئے تھے، اگر کسی کو معلوم ہے تو مجھے اطلاع کرے۔








