بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مفت آٹے کی تقسیم،ملک میں ایساتاریخی پیکیج کبھی نہیں دیکھاگیا،مریم اورنگزیب

اسلام آباد(ممتاز نیوز )وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہاکہ ملک میں ایساتاریخی پیکیج کبھی نہیں دیکھاگیا،مفت آٹاتقسیم میں شفافیت کویقینی بنایاجارہاہے ،بلوچستان اورسند ھ میں جلد مفت آٹاتقسیم ہوگا،74ارب روپے کی سبسڈی دی جائے گی ،جمعہ کو تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراطلاعات نے کہاکہ 42لاکھ مفت آٹے کے تھیلے تقسیم کیے جاچکے ہیں ،عمران خان ملک میں افراتفری کی صورتحال پیداکرناچاہتاہے ،وزیراعظم کی ہدایت پرمفت آٹاتقسیم کیاجارہاہے ،شہباز شریف نے ہمیشہ عوامی فلاح وبہبود کے کام کیے