بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ن لیگ کی عمران خان کے جھوٹے ’بیانیے‘ کے خلاف حکمت عملی تیار

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) نے عمران خان کے جھوٹے بیانیے کے خلاف حکمتِ عملی تیار کر لی۔
نجی ٹی وی کے مطابق مسلم لیگ (ن) کا لگی لپٹی رکھے بغیر کردار اور حقائق عوام کے سامنے منکشف کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جس کے لیے مریم نواز شریف تنظیمی کنونشنز اور عوامی اجتماعات کو حقائق عوام تک پہنچانے کے لئے استعمال کریں گی۔
مریم نواز شریف پیر سے عوامی سطح پر عمران خان کے مقامی اور انٹرنیشنل ہینڈلرز کو بے نقاب کریں گی، مریم نواز شریف پیر کو قصور جائیں گی، جہاں تنظیمی کنونشن مین خطاب کے دوران اہم حقائق سے پردہ اٹھائیں گی۔