بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مسجد الحرمین الشریفین میں فوٹو گرافی سے متعلق ہدایات جاری

سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے مسجد الحرمین الشریفین (مکہ مکرمہ اور مسجد نبوی ﷺ) کے تقدس کے پیش نظر تصاویر اور ویڈیوز بنانے کے حوالے سے ہدایات جاری کر دیں۔

سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ کے تقدس کے لیے ہم نے کچھ اقدامات اٹھائے ہیں، مسجد الحرمین الشریقین میں فوٹو گرافی کے حوالے سے ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

فوٹو گرافی کے لیے ہدایات

دوسروں کی اجازت کے بغیر ان کی تصویر نہ کی جائے

عبادت کے دوران کسی کی تصویر نہ کی جائے

عبادات میں کسی قسم کا خلل نہ ڈالا جائے