مدینہ منورہ(انٹرنیشنل ڈیسک) رمضان المبارک کی آمد پر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے مسجدِ نبوی میں روضئہ رسولﷺ پرحاضری دی اور ریاض الجنۃ میں نوافل ادا کیے۔
سعودی میڈیا کے مطابق ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ہمراہ مدینہ کے گورنر فیصل بن سلمان سمیت دیگر اعلیٰ حکام بھی تھے جن کا استقبال شیخ عبدالرحمان السدیس نے کیا۔ ولی عہد نے مسجد نبوی میں معتمرین کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ بھی لیا۔

ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان وفد کے ہمراہ مسجد قبا بھی گئے اور رکعت نفل ادا کیے۔
اس موقع پر ولی عہد محمد بن سلمان کا کہنا تھا کہ اللہ کے مہمانوں کی خدمت ہمارا فرض ہے۔ ہر سال معتمرین کی تعداد دگنی ہوتی جا رہی ہے اور ہمارا عزم ہے کہ ایک ایک عبادت گزار کو مکمل سہولیات فراہم کریں گے۔
#فيديو_واس | سمو #ولي_العهد يزور #المسجد_النبوي ويؤدي الصلاة في الروضة الشريفة، ويتشرف بالسلام على رسول الله صلى الله عليه وسلم، وعلى صاحبيه رضوان الله عليهما.#ولي_العهد_في_المدينة_المنورة#واس pic.twitter.com/0yZURKIv07
— واس الأخبار الملكية (@spagov) March 26, 2023








