اسلام آباد(ممتا زنیوز)سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ اپنی زندگی کو بے سہارا لوگوں کے لیے وقف کرنا ہی اصل مقصد ہے، دنیا میں انسان نے اگر کسی مقصد کو حاصل کرنا ہے تو وہ انسانیت کی خدمت کا عظیم جذبہ ہے۔پاکستان سویٹ ہوم کی سالانہ فنڈ ریزنگ تقریب میں خطاب کرتے ہوئے سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ زمرد خان بچوں کی تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں ،زمرد خان بڑے جذبے کے ساتھ یہ عظیم فریضہ انجام دے رہے ہیں،زمرد خان تن تنہا وہ کام کر رہے ہیں جو ادارے کیا کرتے ہیں، زمرد خان ہمت، جذبے اور عزم کی روشن مثال ہیں۔اسپیکر قومی اسمبلی نے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سویٹ ہومز کے ذریعے بے سہارا اور یتیم بچوں کی کفالت کے جذبے کو خراج تحسین پیش کیا۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ دنیا میں بہت کم لوگ ایسے ہوتے ہیں جن سے اللہ تعالیٰ اپنے خاص مقصد کا کام لیتا ہے، زمر خان کا شمار بھی ان چند شخصیات میں ہوتا جن کو اللہ تعالیٰ نے اس عظیم مقصد کے حصول کے لیے چنا ہے، اپنی زندگی کو بے سہارا لوگوں کے لیے وقف کرنا ہی اصل مقصد ہے، سویٹ ہومز کے ہونہار بچے ہمارے معاشرے کا قیمتی اثاثہ بنیں گے، مستقبل میں یہ بچے ملک کی ترقی اور خوشحالی کے ضامن ثابت ہونگے، جس خوب صورت ماحول میں ان بچوں کی تعلیم و تربیت ہو رہی ہے یہ ان کی کامیابی کی ضمانت ہے، سویٹ ہومز میں تمام بنیادی سہولیات سے آراستہ ماحول کی فراہمی یقیناً قابل رشک ہے، اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پارلیمنٹ کے پلیٹ فارم سے سویٹ ہومز سمیت دیگر فلاحی اداروں کے لیے اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلاتا ہوں، انسانیت کی فلاح و بہبود اور خدمت کرنے والے افراد خصوصی اہمیت کے حامل ہیں، دنیا میں انسان نے اگر کسی مقصد کو حاصل کرنا ہے تو وہ انسانیت کی خدمت کا عظیم جذبہ ہے،
سویٹ ہومز کے ہونہار بچے ہمارے معاشرے کا قیمتی اثاثہ بنیں گے، اسپیکر








