بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

یوکرین سے مزید 23پاکستانی طلبہ کی پولینڈ منتقلی کی تیاری مکمل

یوکرین میں پاکستانی سفارت خانے کا کہنا ہے کہ مزید 23 پاکستانی پہنچے ہیں اور وہ یہاں سے انخلا کے لیے تیار ہیں اور انہیں روسی حملے کے پیش نظر پولینڈ منتقل کردیا جائے گا۔
سفارت خانے کا کہنا تھا کہ طلبہ لویف شہر میں قائم سہولتی ڈیسک پر پہنچے ہیں جو یوکرین کے مختلف شہروں سے آئے ہیں، جس میں دارالحکومت کیف بھی شامل ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ ان طلبہ کو سفارت خانے کی جانب سے انتظام کیے گئے ٹرانسپورٹ کی مدد سے پولینڈ کی سرحد تک پہنچادیا جائے گا۔
پاکستانی طلبہ کے انخلا سے متعلق یہ بیان دارالحکومت کیف کی سڑکوں میں لڑائی اور روسی فورسز کی جانب سے پیش قدمی اور شہریوں کو پناہ حاصل کرنے کی ہدایات کی رپورٹس کے بعد آیا ہے۔
اس سے قبل پاکستانی سفارت خانے کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ 70 طلبہ کو خارکیف شہر سے نکالا گیا ہے، جو لڑائی کا مرکزی مقام ہے۔
دوسری جانب پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز نے اعلان کیا تھا کہ طلبہ کے یوکرین سے انخلا کے لیے ایک منصوبہ بنایا ہے اور اس کے تحت ابتدائی دو پروزایں اتوار کو پولینڈ روانہ ہوں گی۔