کراچی(شوبز ڈیسک)پاکستانی متنازع ٹک ٹاک حریم شاہ نے دھوکے بازوں پر لعنت بھیجتے ہوئے ان سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا مشورہ دے دیا۔
معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر انسٹاسٹوری پر ویڈیو شیئر کی جس میں ایک حدیث مبارک کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ “مومن ایک ہی سراخ سے دو بار نہیں ڈسا جاتا، اگر کسی انسان کو محسوس ہو کہ کوئی اسے دھوکہ دے رہا ہے تو اس سے دوری اختیار کرلینی چاہیئے۔ یہ ہی بہترین عمل ہے، اللہ تعالیٰ نے انسان کی زندگی کو بہت خوبصورت بنایا ہے اسے پُرسکون انداز میں گزارنا چاہیے ، اگر کوئی برائی کرے، دھوکہ دے تو اس سے کنارہ کشی اختیار کرلینی چاہیے”۔









